8 فروری 2015 - 08:13
یرغمالی امریکی خاتون کی موت کی خبریں + تصاویر

تكفيري گروہ داعش کے اس دعوے کے بعد کہ اس کی قید میں موجود امریکی کارکن کی اردن کے ہوائی حملوں میں موت ہو گئی ہے، یرغمالی خاتون کے والدین نے اس دہشت گرد گروہ سے براہ راست رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تكفيري گروہ داعش کے اس دعوے کے بعد کہ اس کی قید میں موجود امریکی کارکن کی اردن کے ہوائی حملوں میں موت ہو گئی ہے،  یرغمالی خاتون کے والدین نے اس دہشت گرد گروہ سے براہ راست رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جمعے کو داعش نے آن لائن پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 26  سالہ كائلا ملر شمالی شام کے رقہ میں اردن کے جنگی طیاروں کے فضائی حملوں میں ایک عمارت کے ملبے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئی۔

اس کے بعد، ان کے والدین کارل اور مارشا ملر نے اپنے ایک نمائندے کے ذریعے داعش سے کہا تھا کہ وہ ان سے ایک مہمان جیسا سلوک کریں اور براہ راست ملر خاندان سے رابطہ کریں۔

اگرچہ اس کے باوجود ملر خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں ابھی بھی اپنی بیٹی کے زندہ ہونے کی امید ہے۔

ملر کو اگست 2013 میں شام کے شہر حلب میں تكفيري دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔ دوسری جانب وہائٹ ہاؤس کے حکام کا کہنا ہے کہ كائلا کی ہلاکت کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ اردن نے بھی کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ کا یہ دعوی صرف ایک پروپیگنڈے ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

.......

/169