اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاراللہ نے یمن کی سبھی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ ملک کے سیاسی بحران کو ختم کرنے کے لئے قومی شراکت داری کے عمل میں شامل ہوجائيں. یمن کی سب سے بڑی سیاسی جماعت تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنما محمود الجنید نے العالم سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاراللہ نے جس طرح گذشتہ برس اکیس ستمبر کو سبھی گروہوں اور جماعتوں کو قومی شراکت داری کے عمل میں شامل ہونے کی دعوت دی تھی آج بھی وہ سب کو کاروان ا نقلاب میں شامل ہونے کی دعوت دے رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ یمن سبھی جماعتوں کا ہے. تحریک انصاراللہ کے رہنما محمود الجنید نے کہاکہ انقلابی کمیٹیوں نے سیاسی تعطل ختم نہ ہونے کے بعد نئے آئین کا اعلان کردیا ہے تاکہ یمن کو سیاسی بحران سے نکالا جاسکے. ان کا کہنا تھا کہ انقلابی کمیٹیوں کے اس اقدام سے یمن کے عوام خوش ہيں اور جشن منارہے ہيں. واضح رہے کہ یمن میں نئے آئین اور عبوری صدارتی کونسل کے اعلان کے بعد پورے ملک میں عوام نے جشن منایا. جمعے کو یمن کی انقلابی کمیٹیوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور اہم شخصیات کی موجودگی میں ایوان صدر میں نئےعبوری آئین اور عبوری صدارتی کونسل کا اعلان کیا. نئے آئین کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل اور اس کی جگہ پانچ سو اکیاون افراد پر مشتمل ایک عبوری پارلیمنٹ تشکیل پائے گي جو عبوری صدارتی کونسل کا انتخاب کرے گی.
.......
/169