7 فروری 2015 - 09:42
ماسکو میں سہ فریقی مذاکرات مثبت رہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ترجمان نے یوکرین کے سلسلے میں ماسکومیں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ترجمان نے یوکرین کے سلسلے میں ماسکومیں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کو مثبت قرار دیا ہے-
رپورٹ کے مطابق روسی صدر کے ترجمان نے جمعے کو اعلان کیا کہ ماسکو میں یوکرین کے سلسلےمیں ہونے والے امن مذاکرات میں روسی صدر ولادیمیر پوتین، جرمن  چانسلر انجیلامرکل اور فرانس کے صدرفرانسواولاند نے شرکت کی- تینوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں یوکرین میں روزبروز بڑھتے ہوئے تشدد کے بارے میں گفتگو ہوئي- پوتین کے ترجمان نے مزید کہاکہ ان مذاکرات کے شرکاء کو مطلوبہ نتائج حاصل ہوئے ہيں کہ جس سے مشرقی یوکرین میں تشدد کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے- مجموعی طورپر یہ سمجھا جارہا ہے کہ ماسکو اجلاس مشرقی یوکرین میں دس مہینے سے جاری جھڑپوں کے خاتمے کی آخری کوشش ہوگی- بحران یوکرین کے آغاز سے جرمن چانسلرانجیلامرکل کا پہلا دورہ ماسکو ہے لیکن فرانسوا اولاند، دسمبر میں بھی تھوڑی دیر کے لئے ماسکومیں رکے تھے- امریکہ کے نائب صدرجوبائیڈن نے اس اجلاس سے پہلے کہا تھا کہ یوکرین کو اپنی بقاء کے لئے روز افزوں جھڑپوں اور روس کی فوجی مداخلت کے مقابلے کا سامنا ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲