اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں سیاسی اور عالمی امور کے شعبے کے سربراہ حمید بعیدی نژاد نے کہا ہے کہ اگر امریکہ تہران پر نئی پابندیاں عائدکرے گا تو تہران سینٹری فیوج کی تعداد بڑھا دےگا-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق حمید بعیدی نژاد نے بدھ کو ماسکو میں ایران کے سفارتخانے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فطری امر ہے کہ اگر ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں پھر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو طرفین اپنے سابقہ موقف کی جانب پلٹ جائيں گے- بعیدی نژاد نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکہ کی جانب سے نئی پابندیاں عائد کئے جانے کی صورت میں اپنی ایٹمی سرگرمیوں میں توسیع جاری رکھےگا اور مزید سینٹری فیوج نصب کر دے گا- وزارت خارجہ ميں سیاسی اور عالمی امور کے شعبے کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے موجودہ حالات میں روس کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے- حمید بعیدی نژاد، ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں گفتگو کے لئے بدھ کو ماسکو پہنچے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲