4 فروری 2015 - 08:42
فیڈل کاستروکی نئی تصاویرکے بعد جسمانی صورتحال کے بارے میں پروپیگنڈہ کا خاتمہ

کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کی 6 مہینے بعد نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کی جسمانی صورتحال کے بارے میں پروپیگنڈہ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے رہنما فیڈل کاسترو کی 6 مہینے بعد نئی تصاویر جاری کردی گئی ہیں جس کے بعد ان کی جسمانی صورتحال کے بارے میں پروپیگنڈہ کا خاتمہ ہوگیا ہے۔کیوبن میڈیا میں جاری کی گئی 88 سالہ فیڈل کاسترو کی تصاویر میں انھیں کیوبا یونیورسٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر رینڈی پرڈومو سے ملاقات کرتے دکھایا گیا ہے۔یہ تصاویر 23 جنوری کی ہیں۔فیڈل کاسترو کی یہ تصاویر پچھلے سال اگست کے بعد جاری کی گئی ہیں۔

.......

/169