4 فروری 2015 - 07:29
قائد انقلاب اسلامی کا خط، مغربی ڈیموکریسی کا زوال

اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس "بسیج " کے سربراہ بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے کہا ہے کہ یورپ و شمالی امریکہ کےجوانوں کے نام قائد انقلاب اسلامی کا کھلا خط، مغربی لبرل ڈیموکریسی کے مکمل زوال کا پیش خیمہ ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے منگل کے روز ایک بیان میں یورپ و شمالی امریکہ کے جوانوں پر قائد انقلاب اسلامی کے اس مراسلے کے مرّتب ہونے والے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام،  اس وقت پوری دنیا کے حریت پسندوں کیلئے ایک عملی نمونہ ہے اور یہ نظام، دینی و معنوی اقدار پر منحصر ہے- انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے مرّتب ہونے والے اثرات کا ایک اور نمونہ، صیہونی حکومت کے مقابلے میں لبنانی عوام کی تحریک مزاحمت ہے- انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں اور لبنانی عوام کی استقامت، ایران کے اسلامی انقلاب کے اثرات کا ہی نتیجہ ہے- ایران کی عوامی رضا کار فورس بسیج کے ادارے کے سربراہ، بریگيڈیر محمد رضا نقدی نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے پوری دنیا میں آنحضرت(ص) کا پیغام پہنچایا اور اسلام کا پرچم لہرایا اور حقیقی اسلام محمدی کو زندہ کیا ہے- انھوں نے کہا کہ اسی سبب سے استکبار بوکھلا کر توہین رسالت جیسا اقدام کررہا ہے- انہوں نے کہا کہ سامراج اچھی طرح سے یہ بات جانتاہے کہ اس کے پاس، دین اسلام کا مقابلہ کرنے کی کوئی منطقی وجہ نہیں ہے-

.......

/169