اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق داعش نے اردن کے مغوی پائلٹ کو زندہ زندہ نذر آتش کر دیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق دھشتگرد ٹولے داعش نے ایک ویڈیو کلپ شائع کر کے اعلان کر دیا ہے کہ اس نے اردن کے مغوی پائلٹ ’’معاذ الکسابہ‘‘ کو جلا کر راکھ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ داعش نے چند روز قبل اس اردنی پائلٹ کی موت کے لباس میں تصویر شائع کر کے اس کا انٹرویو بھی نشر کیا جس میں اس پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس کے طیارے کو داعش نے نیچے اتارا اور اسے اغوا کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲