3 فروری 2015 - 14:33
ترکی صیہونی حکومت کا سب سے مضبوط تجارتی پاٹنر

ترکی علاقے میں صیہونی حکومت کا سب سے مضبوط تجارتی پارٹنر ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرکاری رپورٹوں سے پتہ چلتاہے کہ مشرق وسطی میں ترکی, صیہونی حکومت کا ایک مضبوط تجارتی پارٹنر بن چکا ہے اور طرفین کے درمیان تجارتی لین دین تقریبا چھ ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے- عراق کی نہرین نٹ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسے عالم میں کہ جب ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور وزیراعظم احمد داؤد اوغلو خود کو فلسطین اور ملت فلسطین کا سب سے بڑا حامی ظاہر کرنے کی کوشش کررہے ہیں،  رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ اسرائیل، علاقے میں ترکی کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا ہے- تل ابیب اور انقرہ کی اقتصادی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ دوہزارچودہ میں اسرائیل کے لئے ترکی کی برآمدات کے حجم میں چورانوے اعشاریہ چونتیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یوں  دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والے تجارتی لین دین کی رقم میں دوارب نو سوپچاسی ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ دوہزار نومیں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی لین دین کی شرح صرف ایک ارب پانچ سوملین ڈالر تھی-  رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ طرفین کے درمیان تجارتی لین دین کے حجم میں، صرف ترکی سے اسرائیل کے لئے ہونے والی برآمدات میں ہی اضافہ نہيں ہوا بلکہ اس دوران اسرائیل سے ترکی کے لئے ہونے والی برآمدات میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے- دریں اثنا فوجی امور میں بھی اسرائیلی سیٹ لائٹ "افق" اور فضائی دفاعی سسٹم  "ایرو " کی خریداری کے حوالے سے تل ابیب اور انقرہ کے درمیان مذاکرات  جاری ہیں تاہم اس سلسلے میں کسی بھی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے  امریکہ کی موافقت کی ضروری ہے- دفاعی امورکے ماہرین کے مطابق امریکہ کے راضی ہوجانے کی صورت میں ترکی، اسرائیلی ساخت کے  اینٹی میزا‏ئلی سسٹم حاصل کرکے، جدیدترین صلاحیت کا حامل ہوجائےگا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲