اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے منگل کے روز کمپالا میں یوگینڈا کے نگراں وزیرخارجہ ہینری اولو اوریم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جوہری سمجھوتہ طے پاسکتا ہے- محمد جواد ظریف نے کہا کہ این پی ٹی معاہدے کے تحت پرامن جوہری ٹیکنالوجی کا حصول، ایران کا مسلمہ حق ہے- انھوں نے کہا کہ ایران کی جوہری ٹیکنالوجی، پرامن مقاصد کیلئے جسے کوئی چھین نہیں سکتا - ان کا کہنا تھا کہ یرانی دانشوروں نے یہ پرامن ٹیکنالوجی مقامی طور پر حاصل کی ہے- ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ جن ممالک کو دہشتگردی کے خطرات لاحق ہیں وہ خود دہشتگردی کے خلاف اتحاد قائم کرسکتے ہیں- انھوں نے تشدد اور انتہا پسندی کو ایران اور افریقہ کیلئے بڑے مسائل سے تعبیر کیا اور کہا کہ اپنے مفادات، اصول و اقدار اور باہمی تعاون سے ان مسائل کو حل کئے جانے کی ضرورت ہے- اس پریس کانفرنس میں یوگینڈا کے نگراں وزیرخارجہ نے بھی ایران اور یوگينڈا کے خوشگوار تعلقات پر زور دیتے ہوئے، تہران اور کمپالا کے تعلقات تمام شعبوں میں فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی- واضح رہے کہ ایران کے وزیرخارجہ، چار افریقی ملکوں کے اپنے دورے میں اب برونڈی کا دورہ کررہے ہیں-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲