اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان نے ایٹمی وار ہیڈز لے جانےوالے بیلسٹک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اگنی پانچ بیلسٹک میزائل کا تجربہ سنیچر کوریاست اڑیسہ میں کیا گیا ۔ یہ میزائل ایک ٹن وزنی ایٹمی وار ہیڈز کے ساتھ پانچ ہزار کلومیٹر تک مارکرسکتا ہے اور صرف ہندوستانی وزیر اعظم ہی اس میزائیل کوفائر کرنے کا حکم صادر کرسکتے ہيں۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان گذشتہ دس برسوں میں، ہتھیاروں کی دوڑ میں شدت آگئی ہے- دونوں ہی ملک اپنے میزائیلی تجربات کو خطے میں دفاعی توازن کی برقراری اور امن کی برقراری کے محرک کے طور پر پیش کرتے ہيں -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲