31 جنوری 2015 - 16:51
اسرائیل کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرنے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے حالیہ حملے کے جواب میں کوئي کاروائي کرنے سے گریز کرے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرنے صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے حالیہ حملے کے جواب میں کوئي کاروائي کرنے سے گریز کرے - سپاہ پاسداران کے کمانڈر محمد علی جعفری نے تہران میں شہید جہاد مغنیہ کی یاد میں منعقدہ پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونیوں کو ان کی بدترین حرکت کا جو بھرپور جواب ملا ہے یہ کم سے کم جواب تھا جو حزب اللہ کے جوانوں نے شام اور فلسیطین کے مقبوضہ علاقوں کے نزدیک صیہونیوں کو دیا ہے۔ سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ بلاشبہہ اسرائیل یہ جانتاہے کہ پوری دنیا میں دشمنوں سے مقابلے کی حزب اللہ میں کتنی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکام کو  حزب اللہ کی طاقت کا پورا پورا اندازہ ہے اسی لئے وہ اس سے خوف زدہ ہیں۔ جنرل جعفری نے کہا کہ حزب اللہ کے حالیہ حملےکے جواب میں اگر اسرائیلی حکام نے کوئي کاروائی کی تو حزب اللہ کا جواب  پہلے سے بھی زيادہ سخت ہو گا اور پھر ان کی سرحدوں میں ہی حزب اللہ کا حملہ محدود نہيں ہوگا بلکہ دنیا کے جس خطے میں بھی ایک بھی اسرائیلی ہوگا وہاں حملہ کیا جائےگا- سپاہ پاسداران اسلامی کے کمانڈر نے سلامتی کونسل کے دوہرے رویّے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ صہیونی حکومت کے ساتھ امریکا، بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کا تعاون سب پر عیاں ہے اور ہم اس کا تجربہ کرچکے ہيں –انہوں نے کہا کہ ہماری طرح دنیا کی تمام حریت پسند اور انقلابی قوموں کو بھی اس بات کا بخوبی اندازہ ہے- جنرل جعفری نے کہا کہ درحقیقت اسرائیل ایسے ہی ملکوں اور اداروں  کی حمایت کے زیرسایہ  زندگي گذار رہا ہے  لیکن اسرائیل کی حیات اب ختم ہونےوالی ہے -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲