28 جنوری 2015 - 17:54
داعش کی مدد کے لیے پانچ ہزار گاڑیاں ترکی سے شام پہنچ گئیں

داعش دہشتگرد گروہ نے اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پانچ ہزارگاڑیاں ترکی سے شام میں پہنچائي ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نے ترکی کی "خبرلر" ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش نے ترکی میں اپنے ساتھیوں کے توسط سے ریحانلی سرحد سے کم سے کم پانچ ہزارگاڑیاں شام منتقل کی ہیں- رپورٹ کے مطابق شام میں داعش گروہ کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں زیادہ تر ترکی کی نمبر پلیٹ کی گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں – اس رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبہ انتالیا میں کرایہ کی گاڑیوں کی یونین کے سربراہ ارکین آکچا نے کہا ہے کہ اس طرح کی جو گاڑیاں شام میں داعش استعمال کرتے ہيں ان میں کچہ ترکی میں یورپی شہری کرائے پر لیتے ہیں اور پھر داعش کے حوالے کردیتے ہیں- ترکی میں حزب اختلاف کی جماعتیں انقرہ حکومت پرشام میں دہشتگردگروہوں کی خفیہ اور آشکارہ مدد کا الزام لگاتی ہیں   ترکی کی ریپبلکن پیپلز  پارٹی کے رہنماؤں کے مطابق ترکی کے ہزاروں شہری اس وقت شام میں دہشت گرد تکفیری گروہوں میں شامل ہیں اور شام کی جنگ کے دوران اب تک ترکی کے کم سے کم سوشہری ہلاک ہوچکے ہيں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲