27 جنوری 2015 - 18:05
امام خامنہ ای کے اہم پیغام کا دنیا کی 35 زندہ زبانوں میں ترجمہ+ لینک

فرانس کے حالیہ واقعات اور بعض دوسرے مغربی ممالک میں اس جیسے واقعات نے مجھے اس بات پر قائل کیا کہ میں ان کے بارے میں براہ راست آپ سے بات اور گفتگو کروں۔ میں آپ جوانوں کو اپنا مخاطب قراردیتا ہوں: امام خامنہ ای

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یورپ اور امریکہ بلکہ پوری دنیا کے تمام جوانوں کے نام رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خامنہ ای کا اہم پیغام کا تاھم دنیا کی پینتیس زندہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے ہر جوان کا شرعی اور اخلاقی فریضہ یہ ہے کہ اگر یہ پیغام اس تک پہنچا ہے تو وہ اسے دوسرے جوان تک منتقل کرے تاکہ شاید بہت سارے ایسے جوان ہوں جن کے دلوں میں اسلام کے تئیں تفرتیں بھری جا چکی ہوں اور وہ کسی مسجد یا امام باڑے پر حملہ کرنے کی سوچ رہے ہوں یا کسی مسلمان کو اپنے خنجر کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہوں اور اس پیغام کی وجہ سے وہ اپنے منصوبے سے منصرف ہو جائیں۔

رہبر معظم کے پیغام کا اقتباس:
میں اس بات پر اصرار نہیں کرتا کہ اسلام کے بارے میں جو میرا نقطہ نظر ہے آپ اسی کو قبول کرلیں بلکہ میں یہ کہتا ہوں کہ آپ کسی کو اجازت نہ دیں کہ آج کی دنیا میں سب سے زیادہ مؤثر حقیقت کو آلودہ اغراض و مقاصد کے تحت آپ کے سامنے غلط بنا کر پیش کیا جائے۔آپ اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ اپنے نوکر دہشت گردوں کو اسلام کا نمائندہ بنا کر پیش کریں ۔ آپ اسلام کو اس کے اصلی مآخذ اور مدارک کے ذریعہ پہچاننے کی کوشش کریں ، اسلام کو قرآن مجید کے ذریعہ اور پیغمبر اسلام ( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ) کی حیات طیبہ  کے ذریعہ پہچاننے کی کوشش کریں۔

دنیا کی ۳۵ زبانوں میں رہبر معظم کے پیغام کا ترجمہ ملاحظہ کرنےکے لیے اس لینک پر رجوع کریں:

http://www.abna24.com/english/cultural//archive/2015/01/27/667519/story.html

اردو میں پیغام کے مکمل متن کو پڑھنے کے لیے اس لینک پر رجوع کریں:

http://www.abna24.com/urdu/service/important/archive/2015/01/22/666387/story.html

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲