اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر یہ دباؤ اسلئے ڈالا جارہا ہے کہ دواؤں کی امریکی کمپنیاں یہ چاہتی ہیں کہ ہندوستان، سستی قیمت کی دوائیں، کہ جس کے نتیجے میں معاشی طور پر غریبوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، نہ بنائے- واضح رہے کہ ہندوستان کی دوا کمپنیاں، عالمی منڈیوں میں مختلف بیماریوں منجملہ ہیپاٹائٹس، ملیریا، کینسر اور ایڈز جیسی بیماریوں کیلئے اچھی کیفیت کی حامل سستی قیمت کی دوائیں تیار کررہی ہیں، جس سے امریکی دوا ساز کمپنیوں کی دواؤں کی فروخت پر کافی اثر پڑ رہا ہے- ہندوستان سستی قیمت میں دوائیں تیار کرنے والا دنیا کا ایک معروف ملک ہے جسے اب غریبوں کا دوا خانہ بھی کہا جاتا ہے- دنیا میں کروڑوں غریب بیمار، سستی قیمت کی بناء پر ہندوستان کی دوائیں استعمال کرتے ہیں- مثال کے طور پر ہیپاٹائٹس کے بیماروں کو اپنے علاج کیلئے امریکی ساخت کی دوائیں استعمال کرنے میں تین مہینوں میں چوراسی ہزار ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں جبکہ اسی بیماری میں ہندوستانی ساخت کی دوائیں استعمال کرنے کی بناء پر ان بیماروں کو چھے مہینے میں دو ہزار ڈالر سے بھی کم کا خرچہ برداشت کرنا ہوتا ہے۔اس وقت دنیا میں انسانی حقوق کی مدافع تنظیموں کو اس بات پر گہری تشویش لاحق ہے کہ امریکی صدر بارک اوباما کا دورۂ نئی دہلی، سستی قیمت کی دوائیں تیار کرنے میں ہندوستان کی پالیسی میں تبدیلی پر منتج ہوسکتا ہے اسلئے کہ وہ اس دورے میں ہندوستان پر امریکی ساخت کی دواؤں کو مدنظر رکھے جانے کا دباؤ بڑھا سکتے ہیں-
.....
/169