اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی رہنما سید عمار حکیم نے عراق کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے نکولائی ملادینوف سے ملاقات میں ان سے کہا کہ وہ بحرین کے سیاسی مذہبی رہنما شیخ علی سلمان کی رہائی کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ علی سلمان کا شمار ان افراد میں ہوتا ہے جو جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور ان کی گرفتاری جاری رہنے اور ان پر مقدمہ چلانے سے اسلامی فرقوں کے درمیان اختلاف پیدا ہونے کے علاوہ علاقے میں قبائلی فتنہ بھی اٹھ کھڑا ہو گا۔
........
/169