اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قاہرہ سمیت مصر کے مختلف شہروں میں سیکورٹی فورس اور فوجی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جس میں اب تک سات افراد مارے جاچکے ہيں – تازہ ترین واقعے میں مصری سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نےالجیزہ شہر میں مظاہرین پر فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا –قاہرہ اور دیگر شہروں میں مظاہرین اور سیکورٹی فورس اور فوجی اہلکاروں کے درمیان مسلسل جھڑپیں ہوتی رہیں - اتوار کو پرتشدد مظاہروں کے دوران بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہيں جن میں سیکورٹی فورس اور فوجی اہلکار بھی شامل ہیں – قاہرہ کے التحریراسکوائرپر ایک مصری خاتون بھی سیکورٹی فورس کی فائرنگ میں ماری گئي – اتوار کو ہونےوالے ملک گیر مظاہروں میں مصری عوام نے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور عوامی انقلاب کی پاسداری کے عزم کا اعلان کیا – مظاہرین موجودہ حکومت کی برطرفی اور محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کررہے تھے - اتوار کو ملک گیر مظاہروں کی دعوت اخوان المسلمین اور معزول صدر محمد مرسی کی حامی جماعتوں کے اتحاد نے دی تھی – دوسری جانب فوج نے مصری عوام کے انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر التحریر اسکوائر کو جانےوالے سبھی راستوں کو بند کردیا تھا جبکہ مصری وزارت داخلہ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھاکہ کسی کو بھی اس موقع پر مظاہرے اور جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے -
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲