اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اوباما ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کی دعوت پر یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کےلئے اتوار کو دہلی پہنچ رہے ہيں۔ مظاہرین، اوباما واپس جاؤ، ہندوستان دہشتگردوں کی جگہ نہيں، اور مودی، امریکا قابل بھروسہ نہيں ہے جیسے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ایک بیان جاری کرکے امریکی صدر کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دیئے جانے کی مخالفت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت نے ہندوستان کی خارجہ پالیسی سے ہٹ کر امریکہ کی حمایت پر مبنی خارجہ پالیسی اختیار کی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ہندوستان کے بچے، نوجوان اور سارے عوام امریکی امپریالیزم کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خلاف ہيں۔ اس بیان کے آخر میں ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ عوامی مطالبات کے مد نظر امریکا کے ساتھ تعلقات میں نظرثانی کرے۔
.......
/169