اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پچّھتر سالہ یہ سعودی شہزادہ، جو گذشتہ چالیس برسوں سے سعودی عرب کی وزارت خارجہ کا عہدہ بھی سنبھالے ہوئے ہے، بہت سے ایسے بحرانوں میں اپنے ملک کی جانب سے ردعمل کا اظہار کئے جانے میں اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے کہ جن سے مشرق وسطی کا علاقہ، کافی متاثر ہوا ہے- شہزادہ سعود کے، جو سعودی عرب کےسابق شاہ فیصل بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے ہیں، شاہ سلمان سے قریبی تعلقات ہیں، جو شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد سعودی عرب کے فرمانروا بنے ہیں- سعودی عرب کے شاہی دربار کے اعلان کے مطابق سعود الفیصل کی ریڑھ کی ہڈی میں کافی تکلیف ہے اور ان کی کمر میں شدید درد رہتا ہے- سنہ دو ہزار بارہ میں بھی سعود الفیصل کے معدے کا آپریشن ہوا تھا- واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سعودی عرب کے شاہی خاندان کی اہم شخصیات کی اموات واقع ہونے سے اس ملک میں بادشاہت کیلئے کافی مسائل پیدا ہوئے ہیں-
.......
/169