24 جنوری 2015 - 16:55
اسرائیلی باشندے نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے مخالف

اسرائیل کے زیرقبضہ علاقوں میں آباد صہیونی باشندے بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے خلاف ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسرائیل  کے زیرقبضہ علاقوں میں آباد صہیونی باشندے بنیامین نیتن یاہو کے دوبارہ وزیراعظم بننے کے خلاف ہیں۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق  مقبوضہ فلسطینی علاقوں یعنی اسرائیل میں کرائے گئے تازہ ترین سروے میں پچپن فیصد سے زائد صہیونیوں  نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ نیتن یاہو ایک بار پھر اسرائیل کے وزیراعظم منتخب ہوں۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں قبل از وقت انتخابات سترہ مارچ دو ہزار پندرہ کو ہو رہے ہیں۔ سیاسی امور کے ماہرین کا خیال ہے کہ دو ہزار چودہ میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے ہاتھوں غزہ کی پچاس روزہ جنگ میں صیہونی فوج کی شکست نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے  کا اہم سبب بنی ہے۔ جولائی دو ہزار چودہ میں غزہ پر صیہونی حکومت کی فوج کے پچاس روزہ حملے اور فلسطینی مزاحمت کے ہاتھوں اسرائیلی فوج  کی شکست کے بعد صیہونی حکومت کے سیاسی حالات بحرانی ہو گئے ہیں اور صیہونی حکومت کے بہت سے سیاسی و سکیورٹی عہدیداروں نے استعفی دے دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲