اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے جمعے کی رات اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی لبنان میں واقع راس بعلبک میں، الحمراء کی پہاڑیوں کو داعش دہشتگرد گروہ سے آزاد کرالیا گيا ہے جہاں اس وقت لبنانی فوج کا مکمل قبضہ ہے- لبنانی فوج کے بیان میں آیا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف لبنانی فوج کی کاروائی میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور باقی بچے دہشتگرد، پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئے- لبنان کے اخبار النہار نے بھی لکھا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں اور لبنانی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں، کم از کم پینتیس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں- لبنان کے وزیراعظم تّمام سلام نے، جو سعودی عرب کے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کی تدفین میں شرکت کیلئے ریاض میں ہیں، لبنان کے آرمی چیف جان قہوجی نے ٹیلیفون پر گفتگو میں، راس بعلبک کی صورت حال کے بارے میں گفتکو کی- اس گفتگو میں لبنان کے آرمی چیف نے وزیراعظم تمّام سلام کو داعش دہشتگردوں کو پہنچنے والے جانی نقصان اور لبنانی فوجیوں کو ملنے والی کامیابیوں سے باخبر کیا- اس ٹیلیفونی گفتگو میں لبنان کے وزیراعظم نے فوج کی مکمل حمایت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ لبنانی عوام، فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں-
.......
/169