23 جنوری 2015 - 21:41
شاہ عبداللہ کی وفات پر صدر مملکت کا تعزیتی پیغام

سعودی فرمانروا کے انتقال پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں سعودی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایک پیغام میں سعودی عرب کے فرمانروا " شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز" کے انتقال پر سعودی عرب کی حکومت، قوم اور سعود خاندان کو تعزیت پیش کی ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ میں سعودی عرب کے فرمانروا "شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود" کے انتقال پر سعودی عرب کی حکومت، قوم اور سعود خاندان کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔ مرحوم کی مغفرت اور ان کے خاندان کے لیے صبر اور سعودی عرب کے عوام اور حکومت کے لیے کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

.......

/169