23 جنوری 2015 - 08:44
مشرقی یوکرین میں جھڑپیں، ہلاکتوں میں اضافہ

مشرقی یوکرین میں جاری جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یوکرین کے حکام نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ مشرقی یوکرین میں مسلح مخالفین اور یوکرین کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھکر ستّائیس ہوگئی ہے جن میں سترہ عام شہری بھی شامل ہیں- مشرقی یوکرین میں جھڑپوں کا یہ سلسلہ، ایسی حالت میں جاری ہے کہ برلین میں یوکرین، روس، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو ہوئی ہے- ان وزرائے خارجہ نے مشرقی یوکرین میں دونوں فریقوں سے جھڑپیں ختم کرنے کی اپیل کی ہے- دوسری جانب مشرقی یوکرین کے شہر دونیتسک میں ایک بس اسٹینڈ پر جمعرات کے روز ہونے والے حملے میں تیرہ عام شہری جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہوئے ہیں- شہر دونیتسک کی بلدیہ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ بس اسٹینڈ پر ہونے والے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص، اس کار کا ڈرائیور رہا ہے جو اس وقت وہاں سے گذر رہی تھی- شہر دونیتسک کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے اس واقعے کا ذمہ دار، یوکرین کے حکومت مخالفین کو قرار دیا ہے- اقوام متحدہ کے پیش کردہ اعدادوشمار کے مطابق مشرقی یوکرین میں یوکرینی فوجیوں اور مسلح حکومت مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں ابتک چار ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲