اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکا کے نائب وزرائے خارجہ جمعے کو ایک بار پھر ایٹمی مسئلے پر گفتگو کریں گے۔ ایران کی جانب سے مذاکرات کار ٹیم کی سربراہی سید عباس عراقچی کریں گے جبکہ امریکا کی مذاکرات کار ٹیم کی سربراہی وینڈی شرمن کر رہی ہیں۔
ایران کی مذاکرات کار ٹیم وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ داوس میں اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے ئے سوئٹزرلینڈ کے دورے پر ہے۔ در ايں اثنا ایران کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے جمعرات کو ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیورخ مذاکرات، جینوا مذاکرات کا ہی حصہ ہے اس مرحلے میں تمام موضوعات پر گفتگو ہو گی۔
یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی معاون ہیلگا اشمد بھی اس مذاکرات میں موجود ہوں گی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169