22 جنوری 2015 - 22:33
ایران، علاقے کا طاقتور ملک ہے

عبد الرضا رحمانی فضلی نے مشرقی صوبے سمنان کی صوبائی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں عوام کے مذہبی عقائد کو اہم ترین اور ابتدائی عنصر بتایا اور کہا کہ ایران کی طاقت کا اہم عنصر، ملک کے مومن و مہذب عوام ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے مشرقی صوبے سمنان کی صوبائی کونسل کے ارکان سے ملاقات میں عوام کے مذہبی عقائد کو اہم ترین اور ابتدائی عنصر بتایا اور کہا کہ ایران کی طاقت کا اہم عنصر، ملک کے مومن و مہذب عوام ہے۔

رحمانی فضلی نے اسی طرح زور دیا کہ کچھ مغربی ملک گمراہ فرقوں کو وجود میں لاکر اسلام کی اصل شبیہ بگاڑکر اسلاموفوبيا کے منصوبے کو آگے بڑھا رہے ہیں اور اس کا بنیادی مقصد ایران پر دباؤ ڈالنا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ علاقے کے تمام ملک یہ جانتے ہیں کہ داعش، طالبان اور دیگر تكفيري گروہوں کا بنیادی مقصد، عوام میں تشدد، خوف و ہراس اور دہشت پھیلانے کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169