اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی رہنماؤں نےتل ابیب میں بدھ کو انجام دی گئي شہادت پسندانہ کاروائی کو، صہیونی حکومت کی دہشت گردی کا فطری جواب قرار یا ہے۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظيموں کے رہنماؤں نے صہیونیت مخالف شہادت پسندانہ کاروائی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے زوردے کر کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں تحریک انتفاضہ جاری رہے گی۔ تحریک جہاداسلامی فلسطین کےایک رہنما احمد المدلل نے فارس نیوز ایجنسی کےساتھ گفتگو میں کہا کہ یہ کاروائیاں، فلسطینی مقدسات اور ملت فلسطین کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیتوں کا فطری جواب ہیں۔ تحریک جہاد اسلامی کےرہنمانے مزیدکہا کہ ہم ان جرات مندانہ اقدام پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ جس نے عملی طور پر ثابت کردیا کہ ہماری قوم گھٹنے نہیں ٹیکے گی اور ہمارے نوجوان تمام چک پوسٹوں اور راستوں میں دشمنوں کے حائل سکورٹی کے حصاروں کو توڑتے ہوئے انہيں ان کے جارحانہ اور غاصبانہ اقدامات کا جوب دیں گے ۔ احمد المدلل نےمزیدکہا کہ بدھ کو انجام دی گئي شہادت پسندانہ کاروائی نے دشمن کو یہ واضح پیغام دیاہے کہ فلسطینیوں اور عرب ملکوں کے عوام کاخون سستا نہیں ہے کہ جسے صہیونی حکام اپنی انتخابی مہم کے لئے استعمال کريں- دوسری جانب حماس کے بھی ایک رہنما اسماعیل الاشقر نے تل ابیب میں بدھ کو ہونے والی شہادت پسندانہ کاروائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کاروائی کے ذریعے غاصبوں کو منھ توڑ جواب ملا ہے۔ الاشقر نے مزید کہا کہ یہ ہمارا فطری حق ہے کہ ہم غاصب صہیونی حکومت کی جارحیتوں کا جواب دیں اور ہم اپنے جیالوں کی اس شہادت پسندانہ کاروائي مبارکبادپیش کرتے ہيں- واضح رہے کہ بدھ کو ایک فلسطینی نوجوان نے تل ابیب میں شہادت پسندانہ کاروائي انجام دیتے ہوئے صیہونیوں پر چاقو سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کم سے کم سولہ صہیونی زخمی ہوگئے بتایا جاتاہے کہ کم سے کم پانچ صہیونیوں کی حالت نازک ہے۔
.......
/169