اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ السلفی، ترکی سے پاکستان گیا اور وہاں اس کی ذمہ داری پاکستانی شہرویوں کو ورغلا کر شام بھیجنے کی تھی- کہا جارہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کا یہ سرغنہ تقریبا پانچ مہینے پہلے شام سے ترکی گیا اور وہاں سے پاکستان پہنچا اور اس ملک میں دمشق حکومت کے خلاف جنگ کے لئے دہشتگردوں کو بھرتی کرکے شام بھیجتا رہا ہے- اس رپورٹ کے مطابق یوسف السلفی نے ہر پاکستانی شہری سے وعدہ کیا تھا کہ شام میں جنگ کے عوض انھیں ماہانہ چھ ہزارڈالر ادا کئے جائيں گے- بتایا جاتا ہے کہ شام میں حکومت کے خلاف نام نہاد جہادیوں کے سرگرم ہونے کے بعد کالعدم جماعتوں سے وابستہ سیکڑوں دہشت گرد پاکستان سے شام گئے تھے تاہم پاکستانی حکام نے ان خبروں کی ہمیشہ تردید کی ہے-
.......
/169