20 جنوری 2015 - 16:37
ایران دوسروں کے خلاف جارحیت کرنے والا ملک نہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران دوسروں کے خلاف جارحیت کرنے والا ملک نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران دوسروں  کے خلاف جارحیت کرنے والا ملک نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق حبیب اللہ سیاری نے منگل کے دن امریکی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارٹن ڈمپسی کے ایران مخالف بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی خود مختاری کے تحفظ کےلۓ اپنی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے مزید کہاکہ ایرانی فوج نے اپنی مشقوں کے دوران بھی ہمسایوں کو ہمیشہ امن اور دوستی کا پیغام دیا ہے اور محمد رسول اللہ ص کےنام سے کی جانے والی ایران کی حالیہ فوجی مشقوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کےاس اقدام کو دنیا بھر میں وسیع پیمانے پر کوریج دی گئی ۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی ترقی و پیشرفت سب پر عیاں ہے کہاکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے منصوبے دفاعی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲