20 جنوری 2015 - 11:54
امریکہ سے تعاون پر افغان صدر کاردعمل

افغانستان کے صدر نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ تعاون سے اس ملک کے مسائل و مشکلات کا کوئی حل نہيں نکلے گا، اس کے لئے ہمیں اپنی توانائیوں پر ایمان رکھنے اور اسے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر افغانستان نے یہ بات آج پارلیمنٹ میں اپنے مجوزہ وزراء کے نام پیش کرنے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنا قومی اتحاد حکومت کا اہم ترین فریضہ ہے۔ صدر افغانستان نے اسی طرح مہاجرین کے حقوق کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لئے بھی روزگار کے مواقع فراہم کرنے کو ضروری قرار دیا۔ اشرف غنی نے قومی اتحاد حکومت کی دیگر ترجیحات میں، صدر اور پارلیمنٹ کے درمیان فاصلہ ختم ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کو اقوام کے درمیان رابطہ پل ہونا چاہئے۔ واضح رہے افغانستان کے صدر اشرف غنی کی کابینہ میں وزاتِ خزانہ کے لیے نامزد وزیر کی جانب سے انکار کے بعد کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوششوں کو دھچکا لگا ہے۔ صدر اشرف غنی کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے چار ماہ بعد بھی کئی وزارتیں بغیر کسی سربراہ کے ہیں۔اس کے علاوہ خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ 25 رکنی کابینہ کے لیے نامزد 11 افراد کے پاس دوہری شہریت ہو سکتی ہے اور اگر ایسا ہوا تو وہ ملک کے قانون کے تحت وزارتِ کا عہدہ، نہیں سنبھال سکتے ہیں۔

.......

/169