18 جنوری 2015 - 20:26
پلک چھپکتے ہی امریکی جنگی بیڑا غرق ہو جائے گا

ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوي نے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ امریکی جنگی بیڑے کو غرق کرنے کی مکمل توانائی رکھتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوي نے کہا ہے کہ ملک کی بحریہ امریکی جنگی بیڑے کو غرق کرنے کی مکمل توانائی رکھتی ہے۔

انہوں نے بریگیڈیر جنرل سالم بن مسلم بن علی قطن کی صدارت میں عمان کی فوج کے ایک وفد سے ملاقات میں کہا کہ امریکی فوجی اہلکار کہتے ہیں کہ انہوں نے طیارہ بردار جنگی بیڑے کی تعمیر میں 13 ارب ڈالر خرچ کئے لیکن ملک کی بحریہ اپنی اسپیڈ بوٹ کے ذریعے اسے غرق کرنے کی مکمل توانائی رکھتی ہے۔

.......

/169