18 جنوری 2015 - 20:08
ملت فلسطین صہیونی حکومت کے مقابل کامیاب ہے

اسلامی جمہوریۂ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ ملت فلسطین صیہونی حکومت کے مقابل کامیاب ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے اتوار کے شام کو تہران میں ''غزہ استقامت کا مظہر'' کے موضوع پر منعقد ہونے والی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں اپنے خطاب کے دوران مذکورہ بات کہی۔ انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ظلم و ستم کے مقابل ملت فلسطین کی استقامت و مزاحمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ، یقینی طور پر، ملت فلسطین مستقبل میں مزید کامیاب اور سربلند ہوگي کیونکہ اسلامی بیداری کی لہر مختلف ممالک میں مضبوط ہوئي ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ فلسطینی نوجوان دنیا کے نوجوانوں کے لئے نمونۂ عمل ہیں کہا کہ فلسطینی نوجوان مصائب و مشکلات برداشت کرتے ہیں، شہادت قبول کرتے ہیں اور ان میں فلسطینی امنگوں کے تحفظ کا جذبہ پایا جاتا ہے۔ ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی حکومت کے اقدامات کو شرمناک اور گھناؤنے اقدامات قرار دیتے ہوئے ان کی مذمت کی۔

.......

/169