اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق قرآن پاک کے ہزاروں نسخوں کو نذرآتش کرنے کی دھمکی سے منظر عام پر آنے والا ملعون امریکی پادری ٹیری جونز اس قدر ذلیل و رسوا ہوا کہ ان دنوں امریکی ریاست فلوریڈا میں فنگر چپس بیچ رہا ہے۔
ٹیری جونز کی جانب سے قرآن کریم کے نسخوں کو نذرآتش کرنے کے اعلان کے بعد پوری دنیا میں غم وغصے کی لہردوڑ گئی تھی اس ملعون پادری نے فلوریڈا ریاست کے شہر’’براڈنٹون ‘‘ میں اب ایک چھوٹی سی دکان کھولی ہے جہاں وہ فرانسیسی طرز سمیت مختلف نمونوں کے چپس فروخت کرتا ہے۔ 62 سالہ ٹیری جونزنے اسلام کے خلاف بغض اورنفرت کی آگ بجھانے کے لیے’’اسلام شیطان‘‘ کے نام سے ایک کتاب بھی تالیف کر رکھی ہے جس سے اس نے اپنی دولت میں بے پناہ اضافہ کیا لیکن اب اسے چپس فروش کے روپ میں دیکھا جا رہا ہے۔
.......
/169