14 جنوری 2015 - 13:58
مشرف پر بگٹی کیس میں فرد جرم عائد

پاکستان کی ایک عدالت نے سابق صدر اور فوجی سربراہ پرویز مشرف پر بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل کے الزام میں باقائد فرد جرم عائد کردی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی ایک عدالت نے سابق صدر اور فوجی سربراہ پرویز مشرف پر بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی کے قتل کے الزام میں باقائد فرد جرم عائد کردی ہے۔

عدالت نے پرویز مشرف کے ساتھ دو دیگر افراد پر بھی فردجرم عائد کی ہے جن میں سابق وزیرداخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور بلوچستان کے سابق وزیر داخلہ میر شعیب نو شیروانی شامل ہیں۔

صوبہ بلوچستان کے اہم سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی ،چھبیس اگست دوہزار چھے کو ایک فوجی آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے تھے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ آپریشن اس وقت کے صدر اور فوجی سربراہ پرویز مشرف کے حکم پر کیا گیا تھا-

نواب اکبرخان بگٹی کے بیٹے نے اس وقت کے صدر اور وزیراعظم کو اپنے والد کے قتل کا ذمہ قرار دیا تھا۔

بلوچستان کے ہائی کورٹ کے حکم پر پانچ سال پہلے اکبر بگٹی کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے سابق فوجی حکمراں پر اکبر بگٹی کے علاوہ ملک کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو قتل کا بھی الزام ہے۔
بے نظیر بھٹو سن دوہزار آٹھ میں انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے دوران ہلاک ہوگئی تھیں۔

.......

/169