14 جنوری 2015 - 12:24
ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے منفی اثرات سے خبردار

امریکی وزارت خارجہ نے ایران کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے منفی اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میری ہارف نے کل امریکی کانگریس اور ریپبلکن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے ، مشترکہ اقدام منصوبے کی خلاف ورزی ہوگی کہ جس پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے سمجھوتہ کرلیا ہے۔ ہارف نے مزید کہا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیا ں عائد کی گئیں تو امریکی صدر باراک اوباما اسے ویٹو کردیں گے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے، نومبر 2014 میں مشترکہ اقدام منصوبے پر، پہلی جولائی 2015 تک مدت میں توسیع کئے جانے پر اتفاق رائے کیا ہے۔ امریکی کانگریس کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں شدید کرنا امریکی کانگریس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے مذاکرات کے لئےجنیوا پہنچ گئے  ہیں۔ اور وہ  آج  جنیوا میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ محمد جواد ظریف اور جان کیری کے درمیان نومبر دو ہزار چودہ کے بعد یہ پہلے مذاکرات ہوں گے۔ ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ فریقین کے مواقف کو آپس میں قریب تر لانے کےسلسلے میں بات چیت کریں گے۔ جنیوا جانے والی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے روانگي سے قبل کہا کہ فریقین تمام موضوعات کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جنیوا میں ایک دن ٹھہرنے اور امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات  کے بعد چند یورپی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲