13 جنوری 2015 - 13:08
جرمنی میں مسجد پر حملہ

جرمنی کے ڈورمیگن سٹی میں سلیمانيہ مسجد پر دوسری بار حملہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، شدت پسند اسلام مخالفین نے اس مسجد پر حملہ کیا اور مسجد کی دیواروں پر اسلام مخالف نعرے لکھے اور كراس کا نشان بنا دیا۔

کچھ دنوں قبل بھی اس مسجد پر حملہ ہوا تھا۔ اسی طرح ایک مسلمان خاتون پر بھی حملہ ہوا تھا۔

جرمنی میں مسلم مخالف حالیہ لہر، فرانس میں شارلي ایبدو میگزین پر حملے کے بعد تیز ہو گئی ہے۔

جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں کچھ دائیں بازو کی تنظیموں نے کچھ سیاسی جماعتوں کے تعاون سے مسلمانوں اور يورپ بالخصوص جرمنی میں اسلام کے پھیلاؤ کے خلاف ریلی نکالی تھی جس کے بعد سے اس ملک میں مسلمانوں اور اسلامی مقامات پر حملے بڑھ گئے ہیں۔

خبروں کے مطابق سال 2001 سے 2011  کے درمیان جرمنی میں مختلف مساجد پر 219  حملے ہوئے لیکن حملے کے خبروں کو منتشر نہیں ہونے دیا گیا۔

جرمنی میں چالیس لاکھ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں جو اس ملک کی مجموعی آبادی کا پانچ فیصد ہیں۔

.......

/169