12 جنوری 2015 - 16:34
پیرس، اسرائیلی جاسوسوں کی تعداد میں اضافہ

صیہونی حکومت نے اپنے جاسوسوں کو فرانس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، فرانس میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد صیہونی حکام نے اس یورپی ملک میں اسرائیلی تنظیموں اور اداروں کی حفاظت کے لیے موساد اور شاباک کے جاسوسوں کو روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق، فرانس اور اسرائیل کے درمیان کئی برسوں سے خفیہ معلومات کا لین دین جاری ہے لیکن پیرس حملوں سے پیدا ماحول کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیل فرانس میں اپنے جاسوسوں کی تعداد بڑھانا چاہتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کو پیرس میں یہودیوں کے ایک مخصوص ریستوران میں یرغمال بنائے جانے کے بعد چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بدھ کو بھی پیرس میں چارلي ہیبدو میگزین کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

.......

/169