12 جنوری 2015 - 15:01
نائجیریا میں عام شہریوں کے حالیہ قتل عام کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نائجیریا کے شمال مشرق میں دہشتگرد گروہ بوکو حرام کے ہاتھوں عام شہریوں کے حالیہ قتل عام کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے ایک بیان میں شمال مشرقی نائجیریا میں واقع ریاست بورنو میں سیکڑوں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق منظر عام پرآنے والی رپورٹوں کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ نائجیریا اور چاڈ کے سرحدی علاقوں میں گزشتہ دنوں ہونےوالی جھڑپوں میں بہت سے عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل نے میڈوگوری (Maiduguri)  شہر میں کۓ جانے  والے حالیہ حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اقوام متحدہ تشدد کے خاتمے اور عام شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لۓ نائجیریا کی حکومت کو مدد دینے کے لۓ تیار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲