11 جنوری 2015 - 16:06
عراق کو غیرملکی فوجیوں کی ضرورت نہیں، سید عمارحکیم

عراق کے سرکردہ سیاسی رہنما سید عمار حکیم نے اپنے ملک میں غیر ملکی فوجی مداخلت کے بارے سخت متنبہ کیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سب سے بڑی سیاسی جماعت مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ سید عمار حکیم نے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں سے مقابلے کے بہانے غیر ملکی فوجیوں کی عراق میں مداخلت کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورس ملک کی حفاظت کی بھر پور توانائی رکھتی ہیں-

سید عمار حکیم نے ان افراد کو سخت منتبہ کیا جو داعش سے مقابلے کے لئےعراق میں غیر ملکی فوجیوں کی تعیناتی کو ضروری قرار دے رہےہیں- انہوں نے کہا کہ اس طرح کے بیانات خطرناک ہیں اور ہم اس کے پس پردہ اہداف سے اچھی طرح واقف ہیں-
عراق کی مجلس اعلائے اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ ملت عراق، داعش اور بعثی دہشتگردوں سے تمام علاقوں کو آزاد کرانے اور مقدس مقامات کی حفاظت کی توانائی رکھتی ہے اور اسے غیر ملکی، بین الاقوامی اور امریکی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے-
سید عمار حکیم نےدہشتگردوں کے خلاف فوج اور قبائلی رضاکاروں کی حالیہ کامیابیوں کی جانب اشارہ کر تے ہوئے عراقی سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ ملک کے چپے چپے کی آزادی تک اپنی مہم جاری رکھیں-
عمار حکیم نے فرانس سے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے اسلام کا کوئی واسطہ نہیں ہے کیونکہ اسلام محبت اور بھائی چارگی کی دعوت دیتا ہے-

.......

/169