اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کےعلاقے الخلیل میں ایک یہودی باشندے نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مارکر زخمی کردیا ہے
بتایا جاتا ہے کہ اتوار کی صبح ایک صہیونی آباد کار نے ایک پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا-
اطلاعات کے مطابق فلسطینی امدادی کارکنوں نے فوری طور مزکورہ نوجوان کو ہسپتال منتقل کردیا ہے-
باخبر ذرائع کے مطابق اس پندرہ سالہ فلسطینی نوجوان کو گولی مارنے والا شخص الخیل میں ایک صیہونی بستی سے تعلق رکھتا ہے-
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مسجدالاقصی کے جنوبی علاقے سلوان کے بعض محلوں میں گھس کر دسیوں فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے-
.......
/169