11 جنوری 2015 - 05:02
پاکستان، دو ہزار رضاکاروں پر مشتمل کمیٹی قائم

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے دو ہزار عام شہریوں پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق یہ کمیٹی پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ہدایت پر بنائی گئی ہے۔ اسلام آباد کے آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ لوگ اپنے ارد گرد ہونے والی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھیں گے اور کسی بھی مشکوک شخص یا چیز کی اطلاع براہ راست پولیس کو دیں گے۔

.......

/169