8 جنوری 2015 - 10:19
داعش کے عناصر اپنے زخمی ساتھیوں پر بھی رحم نہیں کھاتے+ سند

دہشت گرد گروہ داعش کے افراد اپنے زخمی ساتھیوں کو بھی قتل کردیتے ہيں ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکورٹی فورسیز کو ایسے ثبوت و دستاویزات حاصل ہوئے ہیں کہ جن سے معلوم ہوتا ہے کہ داعش نے اپنے کمانڈروں کو یہ حکم دیا ہے کہ وہ محاذ پر زخمی ہونے والے اپنے ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیں ۔ان دستاویزات میں آیا ہے کہ موصل میں زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے طبی سہولیات میں کمی کے پیش نظر ضروری ہے کہ زخمیوں کو کمانڈروں کے توسط سے ہلاک کردیا جائے۔ اور اگر داعش کا کمانڈر اس کام کی خلاف ورزی کرے تو پھر اسے بھی سزا دی جائے گی۔ ان دستاویزات میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے داعش کے افراد ، عراقی فوج کے سخت دباؤ ميں ہیں اور اس وقت اس تکفیری گروہ کی حالت، انتہائی خراب ہوچکی ہے۔

.......

/169