7 جنوری 2015 - 12:41
سعودی عدالت کا غیر منصفانہ فیصلہ

آل سعود حکومت کی عدالت نے ایک معروف شیعہ عالم دین شیخ توفیق عامر کو آٹھ سال قید کی سزا سنائي ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ آل سعود حکومت نے سیاسی رہنماؤں کو گرفتار کرنے اور ظالمانہ فیصلوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مشرقی شہر الاحساء کے معروف عالم دین شیخ توفیق عامر کو آٹھ سال قید کی سزا سنائی - سعودی عدالت نے شیخ توفیق عامر پر آٹھ سال ملک سے باہر نکلنے اور ہر طرح کی تقریر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی ہے -

سعودی عالم دین شیخ توفیق عامر سیاسی اصلاحات کے مطالبات اور مذہبی آزادی کی جدو جہد کی وجہ سے سعودی عوام میں بیحد مقبول ہیں -
وہ آل سعود حکومت کے تفریق آمیز اقدامات پر ہمیشہ حکومت سے جواب طلب کرتے رہے ہیں - سعودی حکومت نے اس سے پہلے بھی کئی بار شیخ توفیق عامر کو گرفتار کیا تھا لیکن عوامی احتجاج کی وجہ سے حکومت انہيں رہا کرنے پر مجبور ہوتی رہی - شیخ توفیق عامر کو سعودی حکومت نے آخری بار سن دوہزار گیارہ میں اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد سے باہر نکل رہے تھے اس وقت سے لے کر اب تک وہ آل سعود حکومت کی جیل میں ہيں -
دوسری جانب ریاض کی ایک عدالت نے سعودی عرب کے ایک اور سرکردہ عالم دین شیخ نمر باقر نمر کو گذشتہ پندرہ اکتوبر کو موت کی سزاسنائي ہے - شیخ نمرپر قومی سلامتی کے خلاف اقدام اورلوگوں کوحکومت کے خلاف اکسانے جیسے بیہودہ الزامات لگائے گئے ہيں - سعودی عرب میں انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہےکہ اس وقت تیس ہزار سیاسی کارکن اوررہنما سعودی جیلوں میں بند ہيں، ان میں بیشتر ایسے ہیں جن پر کسی بھی قسم کا کوئی مقدمہ نہيں چلایا گيا ہے.

.....

/169