5 جنوری 2015 - 12:48
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر تاکید

مصر کے وزیر خارجہ سامح شکری نے فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ اور فلسطین کے سینئر مذاکرات کار کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سامح شکری نے اتوار کے دن فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس اور فلسطین کے سینئر مذاکرات کار صائب عریقات سے الگ الگ ٹیلی فونی گفتگو کی۔ اس گفتگو میں فلسطینی سرزمینوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے سے متعلق تجویز کے تناظر میں فلسطینی معاملے کا جائزہ لیاگیا۔ سامح شکری نے اس بات پر تاکید کی کہ ان کا ملک فلسطین عوام کے مطالبات پورے کۓ جانے اور سنہ انیس سو سڑسٹھ کی سرحدوں کی بنیاد پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق فلسطینی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔  یہ ایسی حالت میں ہے  کہ جب مصر غزہ پٹی کے محاصرے میں شدت کے مقصد سے اور سینا کے علاقے میں سرگرم مسلح گروہوں تک اسلحے کی منتقلی کی روک تھام کے دعوے سے صیہونی حکومت کے ساتھ سیکورٹی تعاون کے تناظر میں غزہ پٹی کی سرحدوں کے قریب بفر زون  (Buffer zone  ) قائم کرنے کے درپے ہے۔

.......

/169