4 جنوری 2015 - 11:52
لیبیا،فوجی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ، سترہ فوجی ہلاک

لیبیا میں مسلح دہشتگردوں نے ایک سکیورٹی چوکی پر حملہ کر کے سترہ فوجیوں اور ایک عام شہری کو ہلاک کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کے ترجمان محمد ہیگزئی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وسطی ضلع جیوفرا میں مسلح دہشتگردوں کے ایک گروہ نے اچانک ایک سکیورٹی چوکی پر دھاوا بولتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سترہ فوجی اور ایک عام شہری ہلاک ہوگئے جب کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

.......

/169