اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی سرحد کے قریب لبنان کے مشرق میں عرسال شہر میں مرطبیہ گذرگاہ میں دہشتگرد گروہ جبھہ النصرہ کے سرغنوں کے ایک اجلاس کے دوران، لبنان کی فوج کے حملے میں چھ دہشتگرد ہلاک اور سترہ شدید زخمی ہوگئے۔
ادھر شام ک فوج نے بھی لبنان اور شام کے سرحدی علاقے قلموں میں فلیطہ گاؤں کے اطراف میں فوج کے ایک مرکز پر دہشتگرد گروہ جبھہ النصرہ کے حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
دوسری جانب لبنان کی اندرونی سیکیورٹی کے ڈاریکٹر جنرل عباس ابراہیم نے رویٹرز کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا کہ دہشتگرد گروہ داعش نے حال ہی میں قلموں علاقے میں اپنی فورسز میں اضافہ کیا ہے اور اس علاقے میں اپنے آپ کو دوبارہ منظم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
.......
/169