3 جنوری 2015 - 16:28
شام کے خلاف سازشوں کی ناکامی یقینی

لبنانی مذہبی پیشوا شیخ علی یاسین نے شام کے خلاف سازشوں کی ناکامی کو یقینی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے المنار ٹی وی نے اپنی انٹرنیٹ سائٹ پر لکھا ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صور کے علماء کی کونسل کے سربراہ  شیخ علی یاسین نے کہا ہے کہ جس طرح لبنانی عوام اور حزب اللہ نے صیہونی حکومت کی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اسی طرح شام مخالف دشمنوں کی سازشیں بھی ناکام ہو جائےگی۔ شیخ یاسین نے مزید کہا کہ آج حزب اللہ ، صیہونی  اور امریکی سازشوں کے سامنے ڈٹی ہوئی  ہے جو وہ تکفیری افکار کو پھیلانےاور دین اسلام کو بدنام کرنے کے لئے کر رہے ہيں۔ لبنان کے شہر صور کی علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ حزب اللہ اور فوج کی حمایت، حکومت لبنان کی ترجیحات میں ہونا چاہئے۔ شیخ یاسین نے بحرین کی آل خلیفہ حکومت پرنقید کرتے ہوئے تاکید کی کہ اس ملک کے عوام صبر و تحمل سے اپنے تمام مطالبات حاصل کرلیں گے۔

.......

/169