3 جنوری 2015 - 16:24
کابل اور اسلام آباد کے درمیان اجلاس کا مطالبہ

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے کابل اور اسلام آباد کے درمیان اجلاس کے انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان صدر نے پاکستانی حکام کو دعوت نامہ بھیج کر انھیں افغانستان - پاکستان سیکورٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے اور حالیہ سرحدی مسائل کا جائزہ لیا۔ اس سے قبل پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے افغان صدر کو فون کرکے علاقے کےمسائل نیز حالیہ سرحدی حملوں کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر ہمیشہ سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا الزام لگاتے رہے ہيں۔

.......

/169