2 جنوری 2015 - 19:28
اقتصادی پابندیوں کی سیاست بری طرح ناکام

امریکہ کی طرف سے اختیار کی کی گئی اقتصادی پابندیوں کی سیاست بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق معروف سیاسی تجزیہ نگار جان اوبرگ نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ کی طرف سے مختلف ممالک کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی سیاست اس بات کا باعث بنی ہے کہ بہت سے ممالک امریکہ سے دور ہوگئے ہیں۔ جان اوبرگ کے تجزیے کے مطابق امریکہ نے مختلف ممالک پر اسلئے پابندیاں عآئد کی تھیں کیونکہ وہ امریکی پالیسیوں کے حامی نہیں تھے امریکہ نے ان ممالک پر پابندیاں عائد کی تھیں کہ ان کو عالمی سیاست میں تنہا کردے لیکن امریکہ خود تنہا ہورہا ہے ۔ معروف سیاسی تجزیہ نگار جان اوبرگ نے ایران اور پانچ جمع ایک ممالک کے درمیان ایٹمی مذاکرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اس معاہدے کے حوالے سے بڑے اہم اقدامات انجام دئیے ہین جبکہ دوسری طرف امریکہ نے اس حوالے سے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا ہے لہذا اسے مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اگلے مرحلے میں اہم اقدامات انجام دینے ہونگے۔

.......

/169