31 دسمبر 2014 - 12:36
افغانستان میں طالبان کو امن کے عمل میں شامل کرنے کی مہم جاری

افغانستان کے نائب صدر عبدالرشید دوستم نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں شمالی افغانستان میں طالبان کے ہزاروں اراکین ملک کے امن عمل میں شامل ہوجائيں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  خامہ پریس ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عبدالرشید دوستم ایک خاص مہم پر شمالی افغانستان کے دورے پر ہيں تاکہ اس علاقے کو حکومت مخالف عناصر سے پاک کرسکیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ سفر شروع ہونے کےبعد سے گذشتہ دنوں شمالی افغانستان میں سیکڑوں طالبان امن کے عمل میں شامل ہوچکے ہيں۔ افغانستان کے سیکورٹی اداروں نے اعلان کیاہے کہ عبدالرحیم دوستم افغانستان میں امن کے عمل میں بنیادی کردار اداکرسکتے ہيں کیونکہ ان علاقوں میں ان کا خاص احترام ہے۔ عبدالرشید دوستم نے پیشگوئی کی ہے کہ مستقبل میں حکومت مخالف بیس ہزار عناصر اپنے ہتھیار ڈال دیں گے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ ملک کے دفاع شامل ہوجائيں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲