30 دسمبر 2014 - 16:54
ایران کے نائب وزیرخارجہ، امارات کے دورے پر

ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان، متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان، متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے ہیں۔ اپنے اس دورے میں وہ متحدہ عرب امارات کے مختلف حکام سے دو طرفہ تعلقات اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کررہے ہیں۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مہم اور اسی طرح شام، عراق، فلسطین، بحرین اور یمن بھی ایسے موضوعات ہیں کہ جن کے بارے میں اس دورے میں متحدہ عرب امارات کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورہ ہورہا ہے۔ علاقے کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اس دورے کو خاص اہمیت دی جارہی ہے۔

.......

/169