30 دسمبر 2014 - 06:15
بحرین:شیخ علی سلمان کی رہائی کے مظاہرے جاری

بحرین کے ہزاروں عوام نے جمعیت وفاق ملی کی سیکریٹری جنرل کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی مظاہرین نے پیر کی رات ملک کے مختلف علاقوں کربا باد، المعامیر اور البلاد القدیم میں بحرین کی جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے، ان کی اور دیگر حکومت مخالفین کی آل خلفیہ کی جیلوں سے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ احتجاجی مظاہرے شیخ علی سلمان کی حمایت میں بحرین کے چودہ فروری، انقلابی جوانوں کے اتحاد کی دعوت پر منعقد ہوئے ہیں۔

آل خلیفہ حکومت کی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لئے، احتجاجی مظاہرین پر حملہ کیا اور آنسوگیس کے گولے فائر کیئے۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے جمعیت وفاق ملی کے سیکریٹری جنرل شیخ علی سلمان کی فوری رہائی پر تاکید کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ آزادی بیان کے حق میں آواز اٹھانے کی وجہ سے شیخ علی سلمان کی گرفتاری قابل قبول نہیں ہے۔

.......

/169